ریاض ۔9اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن عبدالعزیز اورامریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن نےٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے میں سعودی عرب اور امریکا کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری اور اپنے دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔دونوں وزرائے دفاع نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، خطے میں کشیدگی اور اس کے اثرات کو کم کرنے کے علاوہ خطے میں سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس پر جاری پوسٹ میں لکھا کہ امریکی ہم منصب سے رابطے میں سعودی امریکی سٹریٹجک شراکت داری اور اپنے دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔