پیرس۔9اکتوبر (اے پی پی):یورپین ٹور کے زیر اہتمام اوپن ڈی فرانس اوپن گالف ٹورنامنٹ کل (جمعرات سے) فرانس میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ یورپی ٹور کا مشہور گالف ایونٹ ہے جو پہلی بار 1906 میں کھیلا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ 71 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ یورپین ٹور کے …
اوپن ڈی فرانس اوپن گالف ٹورنامنٹ جمعرات سے شروع ہوگا
پیرس۔9اکتوبر (اے پی پی):یورپین ٹور کے زیر اہتمام اوپن ڈی فرانس اوپن گالف ٹورنامنٹ کل (جمعرات سے) فرانس میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ یورپی ٹور کا مشہور گالف ایونٹ ہے جو پہلی بار 1906 میں کھیلا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ 71 ہولز پر کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ یورپین ٹور کے اوپن ڈی فرانس گالف ایونٹ میں جاپان سے تعلق رکھنے والے گالفر ریو ہیساتونے اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔ ٹورنامنٹ کے لئے 32 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔10 اکتوبر سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 13 اکتوبرکو اختتام پذیر ہوگا۔









