سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کاٹیلی فونک رابطہ، امریکا ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کاٹیلی فونک رابطہ، امریکا ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال

ریاخ ۔25جون (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ایران کے ہم منصب عباس عراقچی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس یی اے کے مطابق رابطے کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی حالیہ ڈیولپمنٹ اور گزشتہ ہفتے طے پانے والے معاہدے کے نفاذ کے حوالے سے بات کی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ علاقائی صورتحال، مکالمے اور سفارتی حل کی اہمیت پر بات کی جس سے خطے کے تمام ممالک اور عوام کے مشترکہ مفادات حاصل ہو سکیں۔سعودی عرب نے امریکا اور ایران کے درمیان فوجی کارروائیاں ختم کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولے جانے کے معاہدے کا خیر مقدم کیا۔