سعودی اور و روسی وزرائے خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاض۔16جنوری (اے پی پی):سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور روسی ہم منصب سرگئی لاوروف نے ٹیلی فون پر رابطے کے دوران علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کے ایکس اکاونٹ پر جاری بیان میں کہا گیاہے کہ رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے سعودی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا۔ملاقات کے دوران …

ریاض۔16جنوری (اے پی پی):سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور روسی ہم منصب سرگئی لاوروف نے ٹیلی فون پر رابطے کے دوران علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے ایکس اکاونٹ پر جاری بیان میں کہا گیاہے کہ رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے سعودی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا۔ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات، مشترکہ مفادات کی تکمیل کے لیے دوطرفہ تعاون کو جاری رکھنے کی اہمیت کا جائزہ بھی لیا گیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ کے دفتر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ولید السماعیل بھی موجود تھے۔