ریاض۔19جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے حکام نے جدہ اسلامک پورٹ پر سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا تے ہوئے 3 لاکھ 10 ہزار سے زیادہ نشہ آور گولیاں(کیپٹاگون) ضبط کرلیں،یہ بیرون ملک سے لائی گئی ایک گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپا کر سمگل کی جارہی تھیں۔ عاجل نیوز کے مطابق کسٹم وٹیکس اتھارٹی کے ترجمان حمود الحربی نے بتایا کہ جدہ پورٹ پر گارکو میں آنے والی گاڑی …
سعودی حکام نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، جدہ اسلامک پورٹ پر 3 لاکھ 10 ہزار نشہ آور گولیاں ضبط

مزید خبریں
ریاض۔19جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے حکام نے جدہ اسلامک پورٹ پر سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا تے ہوئے 3 لاکھ 10 ہزار سے زیادہ نشہ آور گولیاں(کیپٹاگون) ضبط کرلیں،یہ بیرون ملک سے لائی گئی ایک گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپا کر سمگل کی جارہی تھیں۔
عاجل نیوز کے مطابق کسٹم وٹیکس اتھارٹی کے ترجمان حمود الحربی نے بتایا کہ جدہ پورٹ پر گارکو میں آنے والی گاڑی کا معائنہ کیا گیا تو اس کے خفیہ خانوں سے نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ کیس محکمہ انسداد منشیات کے سپرد کردیا گیا تاکہ منشیات سمگل کرنے والے کرداروں کو گرفتار کیا جاسکے۔محکمہ انسداد منشیات کے اہلکاروں نے کارگو وصول کرنے کے لیے آنے والے آٹھوں افراد کو حراست میں لے لیا جو منشیات کی سمگلنگ میں ملوث تھے۔
یاد رہے کہ سعودی زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے ایک ہفتے کے دوران بری، بحری اور فضائی پورٹس پر سمگلنگ کی ایک ہزار 268 کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔یہ اقدام معاشرے کو ممنوعہ اشیا سے بچانے اور نیشنل سکیورٹی برقرار رکھنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔








