سعودی حکومت نے بلغاریہ سے پولٹری کی درآمد پر پابندی عائد کردی

ریاض ۔ 9 جنوری (اے پی پی)سعودی عرب کی حکومت نے برڈ فلو کی وباءکی اطلاعات کے بعد مشرقی یورپ کے ملک بلغاریہ سے پولٹری کی درآمد پر پابندی عائد کردی۔سعودی میڈیا ے مطابق وزارت ماحولیات،پانی وزراعت کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ یہ فیصلہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بلغاریہ میں برڈ فلو کی موجودگی کی تصدیق کے بعد کیا گیاہے۔واضح رہے …

ریاض ۔ 9 جنوری (اے پی پی)سعودی عرب کی حکومت نے برڈ فلو کی وباءکی اطلاعات کے بعد مشرقی یورپ کے ملک بلغاریہ سے پولٹری کی درآمد پر پابندی عائد کردی۔سعودی میڈیا ے مطابق وزارت ماحولیات،پانی وزراعت کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ یہ فیصلہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بلغاریہ میں برڈ فلو کی موجودگی کی تصدیق کے بعد کیا گیاہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی حکومت نے 6دیگر ممالک سے بھی برڈ فلو کی درآمد پر پابندی عائد کی تھی۔

مزید خبریں

Leave a Reply