جدہ ۔ 19 اگست (اے پی پی) سعودی عرب کی حکومت نے حج کے دوران امن وامان کو برقرار رکھنے اور پرامن حج کی ادائیگی کے لئے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق مناسک حج کے آغاز سے تقریبا تین ہفتے قبل جدہ میں حج سکیورٹی فورسز کی قیادت کے اجلاس میں زور دیا گیا کہ تمام تر خطرات کا مقابلہ ترتیب دیے گئے …
سعودی حکومت نے حج کے دوران امن وامان کو برقرار رکھنے کےلئے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی

مزید خبریں
جدہ ۔ 19 اگست (اے پی پی) سعودی عرب کی حکومت نے حج کے دوران امن وامان کو برقرار رکھنے اور پرامن حج کی ادائیگی کے لئے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق مناسک حج کے آغاز سے تقریبا تین ہفتے قبل جدہ میں حج سکیورٹی فورسز کی قیادت کے اجلاس میں زور دیا گیا کہ تمام تر خطرات کا مقابلہ ترتیب دیے گئے پلان کے مطابق کیا جائے۔اجلاس کے دوران سکیورٹی فورسز کی قیادت نے اس بات پر توجہ مرکوز رکھی کہ حج سیزن میں امن و امان اور حجاج کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ حجاج کے استقبال ، ان کی سلامتی اور اپنے ملکوں کو واپسی تک سکیورٹی پلان کے ذریعے تمام فورسز کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بننے کی کوشش کرے گا تو اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔







