سعودی سکیورٹی فورسز نے 3 لاکھ سے ممنوعہ طبی گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

72
سعودی سکیورٹی فورسز

نجران ۔7ستمبر (اے پی پی):سعودی سکیورٹی فورسز نے 3 لاکھ سے زیادہ ممنوعہ طبی گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان مروان الحازمی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ نجران میں 3 لاکھ 6 ہزار 300 ممنوعہ طبی گولیوں کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمگلنگ میں ملوث 7 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں سے چارکا تعلق یمن اور 3 مقامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیر حراست ملزمان کو قانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے ۔