سعودی سینٹرل بینک ساما کا گوگل پے کے ساتھ’’مدی‘‘ پیمنٹ سسٹم کے ذریعے ادائیگی کا معاہدہ

ریاض۔16جنوری (اے پی پی):سعودی سینٹرل بینک ’’ساما‘‘ نے 2025 کے دوران گوگل پے سے رقوم کی ترسیل و ادائیگی کے لیے بینکنگ کا معاہدہ کیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق ساما نے کہا ہے کہ رواں سال سے سام سنگ پے اور ایپل پے کی سہولت فراہم کی جائے گی جس کے لیے گوگل کمپنی سے تمام معاملات طے کرلئے گئے ہیں۔ ’گوگل پے‘‘ کے تحت کمپنی’’مدی‘‘ پیمنٹ سسٹم کے …

ریاض۔16جنوری (اے پی پی):سعودی سینٹرل بینک ’’ساما‘‘ نے 2025 کے دوران گوگل پے سے رقوم کی ترسیل و ادائیگی کے لیے بینکنگ کا معاہدہ کیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق ساما نے کہا ہے کہ رواں سال سے سام سنگ پے اور ایپل پے کی سہولت فراہم کی جائے گی جس کے لیے گوگل کمپنی سے تمام معاملات طے کرلئے گئے ہیں۔

’گوگل پے‘‘ کے تحت کمپنی’’مدی‘‘ پیمنٹ سسٹم کے ذریعے رقوم کی ادائیگی کرے گی۔گوگل پے کے ذریعے صارفین محفوظ آن لائن خریداری کرسکیں گے۔ گوگل والٹ ایپ کے ذریعے صارفین ڈیجیٹل ڈیبیٹ مدی اورکریڈیٹ کارڈ بھی حاصل کرسکیں گے۔

سعودی سینٹرل یبنک کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی سسٹم کو مملکت میں تیزی سے رائج کرنے کے لیے ای پیمنٹ نظام کو مستحکم کیا جا رہا ہے جو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف میں شامل ہے۔ ڈیجیٹل ادائیگی سسٹم کو جامع انداز میں رائج کرنے کےلیے ساما کی جانب سے مضبوط انفرسٹرکچر تیار کیا جارہا ہے تاکہ کرنسی لیس سوسائٹی کی جانب بڑھا جاسکے۔