سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر گفتگو

134

کابل ۔ 12 جنوری (اے پی پی) سعودی عرب کے فرمان رواءاورخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے افغانستان کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کی جس میں متعدد افراد ہلاک وزخمی ہوگئے تھے۔