سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداﷲ بن محمد الشیخ پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداﷲ بن محمد الشیخ پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے سعودی ہم منصب کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین لازوال دوستی اور تعاون کو مزید تقویت دینے کا …

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداﷲ بن محمد الشیخ پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے سعودی ہم منصب کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین لازوال دوستی اور تعاون کو مزید تقویت دینے کا ذریعہ ثابت ہو گا۔ سعودی شوریٰ کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، دورہ کا مقصد برادرانہ اور پارلیمانی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔