جدہ۔3نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر الجوف میں گزشتہ روز ہونے والی بارش اور شدید ژالہ باری سے متعدد علاقے برف کی طرح سفید دکھائی دے رہے ہیں۔ ایس پی اے،کے مطابق الجوف کے شمالی علاقے جن میں سکاکا اور دومہ الجندل شامل ہیں میں گزشتہ روز بارش اور ژالہ باری کی زد میں ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف سردی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ ژالہ باری …
سعودی عرب،الجوف میں ژالہ باری، علاقے نے سفید چارد اوڑھ لی

مزید خبریں
جدہ۔3نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر الجوف میں گزشتہ روز ہونے والی بارش اور شدید ژالہ باری سے متعدد علاقے برف کی طرح سفید دکھائی دے رہے ہیں۔
ایس پی اے،کے مطابق الجوف کے شمالی علاقے جن میں سکاکا اور دومہ الجندل شامل ہیں میں گزشتہ روز بارش اور ژالہ باری کی زد میں ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف سردی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ ژالہ باری سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ زمین برف سے ڈھکی ہوئی ہے۔
ژالہ باری اور بارش کے پانی سے وادیاں اور نشیبی علاقوں میں ندی نالے پانی سے بھر گئے ہیں۔ قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ الجوف کے مختلف علاقوں میں آئندہ چند روز تک بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ بعض علاقوں نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال بھی پیش آسکتی ہے۔








