18.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب،القصیم میں ہوائی فائرنگ اور بدکلامی کرنے والا مفرور ملزم ...

سعودی عرب،القصیم میں ہوائی فائرنگ اور بدکلامی کرنے والا مفرور ملزم گرفتار

- Advertisement -

ریاض۔31جنوری (اے پی پی):سعودی عرب میں صوبہ القصیم کی پولیس نے عوامی مقام پر متعدد جرائم کا ارتکاب کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ اردو نیوز کے مطابق القصیم پولیس نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری وڈیو میں بتایا ہے کہ عوامی مقام پر ایک شخص نے بدکلامی اور ہوائی فائرنگ کی۔

پولیس کے روکنے اور منع کرنے پر ایک گاڑی کو ٹکر ماری اور موقع سے فرار ہوگیا۔القصیم سکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ملزم نے ہوائی فائرنگ کر کے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا اور اس نے پورے واقعے کی وڈیو کو سوشل میڈیا پر بھی ڈالا تھا جس کے بعد سکیورٹی فورس نے اسے تلاش کر کے گرفتار کر لیا۔

- Advertisement -

سکیورٹی فورس نے کہا کہ ملزم کے خلاف تمام قانونی کارروائی نمٹانے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=554135

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں