37.1 C
Islamabad
اتوار, اپریل 27, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب،دہشت گردی میں ملوث مقامی شہری کی سزائے موت پر عملدرآمد

سعودی عرب،دہشت گردی میں ملوث مقامی شہری کی سزائے موت پر عملدرآمد

- Advertisement -

ریاض۔27اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث مقامی شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا۔

ایس پی اے ،کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری علی بن عبداللہ آل ریح کو دہشتگرد گروہ سے تعلق رکھنے مطلوب افراد کو پناہ دینے اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار پر فائرنگ کرنے کے الزام میں حراست میں لینے کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزم کو صفائی کا موقع دیا گیا مگرعائد کیے گئےتمام الزامات درست ثابت ہونے پر ملزم کو عدالت نے موت کی سزا کا حکم سنا دیا۔

- Advertisement -

اپیل کورٹ نے جرائم کی سنگینیت کو دیکھتے ہوئے ابتدائی عدالت کے فیصلے کو بحال رکھا۔ جس پر وزارت داخلہ نے گزشتہ روز سزائے موت پر عمل درآمد کردیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588372

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں