ریاض۔27نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شہریوں کو(کل) 28 نومبر کو نماز استسقا ءادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
العربیہ کے مطابق گزشتہ روز ایوان شاہی سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ مملکت کے تمام علاقوں میں جمعرات کو نماز استسقا ء(بارش کے لیے ) ادا کی جائے۔
بیان میں کہا گیا کہ سب لوگ گناہوں کی مغفرت طلب کریں اور اللہ تعالی سے رجوع کریں۔ شاہ سلمان کی ہدایت پر حرمین شریفین اورمملکت بھر کی تمام مساجد میں صلاۃ استسقاء کا اہتمام کیا جائے گا۔