سعودی عرب،موسمی صورتحال بہتر ہونے پر طائف جانے والی الھدی شاہراہ دوبارہ کھول دی گئی

90

طائف۔2اگست (اے پی پی):سعودی عرب کی نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے حفاظتی اقدامات کے تحت بارش کی پیشنگوئی پر عارضی طورپر بندکی جانے والی طائف کی الھدا شاہراہ کو ٹریفک کے لئے دوبارہ کھول دیا ہے۔

اردو نیوز کے مطابق قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے مکہ مکرمہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی کی وجہ سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور روڈ سیفٹی فورسز نے الھدا جانے اور واپس آنے والی دونوں شاہراہیں احتیاطی تقاضے کے تحت بند کردی تھیں تاکہ کسی ہنگامی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اتھارٹی کی جانب سے موسمی صورتحال بہتر ہونے پر الھدا شاہراہ کو ٹریفک کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔