لاس اینجلس۔2اگست (اے پی پی):امریکی ٹیکنالوجی کمپنی انٹیل نےآمدن میں کمی کے باعث 17,500 کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کمپنی کے کل ملازمین کا 15 فیصد ہے۔ کمپیوٹر چپ انڈسٹری کی اس بڑی کمپنی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس کی آمدنی میں 29 جون کو ختم ہونے والی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک …
امریکی ٹیک کمپنی انٹیل کا آمدن میں کمی کے باعث 17,500 کو فارغ کرنے کا فیصلہ

مزید خبریں
لاس اینجلس۔2اگست (اے پی پی):امریکی ٹیکنالوجی کمپنی انٹیل نےآمدن میں کمی کے باعث 17,500 کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کمپنی کے کل ملازمین کا 15 فیصد ہے۔ کمپیوٹر چپ انڈسٹری کی اس بڑی کمپنی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس کی آمدنی میں 29 جون کو ختم ہونے والی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک فیصد کمی ہوئی۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق انٹیل کی 2024 کی دوسری سہ ماہی کی مالیاتی رپورٹ میں 1.6 بلین ڈالر کے حیران کن نقصان کا انکشاف کیا گیا ہے، جو گزشتہ سہ ماہی کے 437 ملین ڈالرکے نقصان سے کہیں زیادہ ہے۔ انٹیل کے سی ای او گیل سنجر نے قابل ذکر تکنیکی ترقی کے باوجود، آمدنی کی توقعات اور مصنوعی ذہانت جیسے امید افزا رجحانات سے پوری طرح فائدہ اٹھانے میں کمپنی کی نااہلی کا حوالہ دیتے ہوئے اس پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔ اس پس منظر میں انٹیل نے لاگت کی بچت کے ایک بڑے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد 2025 میں اخراجات کو 10 بلین ڈالر تک کم کرنا ہے۔ اس منصوبے میں کمپنی کی افرادی قوت میں 15 فیصد سے زیادہ کی نمایاں کمی شامل ہوگی۔اس فیصلے سے کمپنی کے ایک لاکھ 25 ہزار ملازمین میں سے 15,000 سے لے کر 19,000 ملازمین متاثر ہو سکتے ہیں۔ انٹیل کے مذکورہ منصوبے میں 2026 تک تحقیق اور ترقی پر سالانہ اربوں ڈالر کے اخراجات کے ساتھ ساتھ مارکیٹنگ کے اخراجات کو کم کرنا بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی سرمایہ کاری میں بھی کمی کر رہی ہے۔ ت
وقع ہے کہ 2025 میں کمپنی کے سرمایہ کاری پر اٹھنے والے اخراجات کو 17 فیصد کمی کر کے 21.5 بلین ڈالر کی سطح پر لایا جائے گا۔بچت کے منصوبے کے تحت کمپنی غیر ضروری منصوبوں کو ختم کرکے آپریشنز کو ہموار کرے گی، اور وسائل کی موثر تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے تمام جاری اقدامات اور آلات کا مکمل جائزہ لے گی۔انٹیل کے فنانس چیف، ڈیو زنسر نے انکشاف کیا کہ کمپنی انٹیل 4 اور 3 چپ ویفر کی پیداوار کو اپنی اوریگون سہولت سے آئرلینڈ میں ایک پلانٹ میں منتقل کرنے میں تیزی لا رہی ہے۔ اگرچہ اس اقدام سے قریبی مدت میں زیادہ لاگت آئے گی، اس سے توقع کی جاتی ہے کہ طویل مدت میں مجموعی مارجن میں اضافہ ہو گا ۔








