وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے نیب کی ملاقات،قومی اہداف کے حصول کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سےچیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے وزارت خزانہ میں ملاقات کی۔بدھ کو وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین نیب نے وزیر خزانہ کو حکومت پاکستان کے احتسابی ادارے کی جانب سے اٹھائے جانے والے اہم اقدامات سے آگاہ کیا۔

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سےچیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے وزارت خزانہ میں ملاقات کی۔بدھ کو وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین نیب نے وزیر خزانہ کو حکومت پاکستان کے احتسابی ادارے کی جانب سے اٹھائے جانے والے اہم اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے مختلف معاملات کی جامع تحقیقات کے نتیجے میں رقوم کی وصولی کے ذریعے قومی خزانے میں ہونے والے مالیاتی اضافے اور نیب کی مجموعی کاوشوں پر بھی بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے نیب کی جانب سے کی جانے والی موثر اور قابل تحسین کاوشوں کو سراہا اور قومی اہداف کے حصول کے لیے وزارت خزانہ کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔