پنجاب بھرمیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1365ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق جبکہ 1552زخمی ہوگئے۔بدھ کو ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1365ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 636افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
پنجاب بھرمیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1365ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق، 1552زخمی ہوئے، ترجمان ریسکیو 1122

مزید خبریں
لاہور۔2ستمبر (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1365ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق جبکہ 1552زخمی ہوگئے۔بدھ کو ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1365ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 636افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔916معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکلوں کی ہے ۔
ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 865ڈرائیوز،73کم عمرڈرائیور، 493مسافراور207پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ260ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت305متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان105حادثات میں 115متاثرین کے ساتھ دوسر ی فیصل آباد99حادثات میں 110متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان حادثات کے کل1565متاثرین میں 1237مرد اور328خواتین شامل ہیں ۔ حادثات میں 1465موٹرسائیکل،97آٹورکشے،118کاریں،23وین،07مسافر بسیں،29ٹرک اور58دوسری اقسام کی گاڑیاں متاثر ہوئیں۔







