ریاض۔14دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی علاقے میں والدین، بہن اور بھائی کو قتل اور جلانے والےمقامی شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا ہے۔
ایس پی اے،کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی میں مقیم سعودی شہری مھند بن زھیر علی الملا نے اپنے والد، والدہ صدیقہ بنت حسین آل درویش، بہن عقیلہ اور بھائی محمد کو کمرے میں بند کیا اور دروازے پر پٹرول چھڑک کرکمرے کو آگ لگا دی۔ وزارت داخلہ کا مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والےادارے کی ٹیموں نے جلد ملزم کا سراغ لگا کر اسےگرفتار کرلیا۔
ابتدائی تفتیش کےدوران ملزم نے اپنے سنگین فعل کااعتراف کیا۔ادارہ پراسیکیوشن نے 4 افراد کے قتل کا کیس عدالت میں داخل کردیا جہاں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت کاحکم سنا دیا گیا۔ابتدائی عدالت کے فیصلےکو اپیل کورٹ نے بھی بحال رکھا اور سزائے موت کی توثیق کردی۔