ریاض۔26جنوری (اے پی پی):سعودی عرب میں کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی( کاوسٹ) میں مشین لرننگ کی ونٹر سکول مینا ایم ایل کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز کیا گیا ہے، جو 29 جنوری تک جاری رہے گا۔العربیہ اردو کے مطابق اس پروگرام کا انعقاد وزارتِ مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعاون سے سٹریٹجک شراکت دار کی حیثیت سے کیا جا رہا ہے، جس میں مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ …
سعودی عرب،کاوسٹ میں مشین لرننگ کی ونٹر سکول کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

مزید خبریں
ریاض۔26جنوری (اے پی پی):سعودی عرب میں کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی( کاوسٹ) میں مشین لرننگ کی ونٹر سکول مینا ایم ایل کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز کیا گیا ہے، جو 29 جنوری تک جاری رہے گا۔العربیہ اردو کے مطابق اس پروگرام کا انعقاد وزارتِ مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعاون سے سٹریٹجک شراکت دار کی حیثیت سے کیا جا رہا ہے، جس میں مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے سے مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کے ممتاز محققین اور ماہرین شریک ہو رہے ہیں۔
یہ پروگرام سائنسی تحقیق کے فروغ اور تکنیکی صلاحیتوں کی تعمیر میں معاون ثابت ہوگا جہاں ایسا علمی مواد پیش کیا جا رہا ہے جو مصنوعی ذہانت کے نظریاتی اور عملی پہلوؤں پر توجہ مرکوز رکھتا ہے۔ اس میں سمارٹ ماڈلز کی انجینئرنگ، سائنس کے لیے مصنوعی ذہانت اور اعلیٰ کارکردگی والی کمپیوٹنگ کی جدید ترین پیش رفت شامل ہے۔اس تقریب میں 16 بین الاقوامی سائنسی اور تکنیکی اداروں کے نمائندے شریک ہیں، جبکہ 2300 درخواست گزاروں میں سے 300 محققین کا انتخاب سائنسی اہلیت اور تحقیقی صلاحیتوں پر مبنی معیارات کے تحت کیا گیا ہے۔
یہ ایونٹ تحقیقی تعاون اور علمی شراکت داریوں کے فروغ کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتا ہے، جو محققین کو سائنسی اور تکنیکی اداروں سے جوڑتا ہے اور توانائی، صحت، بنیادی ڈھانچے اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں حل تیار کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔پروگرام کے ذریعے جدید تربیتی مواقع اور ماہرین و تحقیقی مراکز کے ساتھ سائنسی رابطے بھی میسر آتے ہیں، جس سے خطے میں تحقیقی ماحول مضبوط ہوتا ہے اور مملکت کو سائنسی تحقیق اور جدید ٹیکنالوجیز کے علاقائی اور عالمی مرکز کے طور پر مستحکم کرنے میں مدد ملتی ہے، ساتھ ہی عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کی ترقی میں موثر کردار ادا کیا جا رہا ہے۔


