سعودی عرب، الاحسا میں عباسی دور کا سکہ اور 147 تعمیراتی آثار دریافت

ریاض۔15فروری (اے پی پی):سعودی عرب میں ہیریٹج کمیشن نے مشرقی ریجن الاحساء گورنریٹ میں رأس قریہ پورٹ پر اپنے دوسرے آثار قدیمہ کے مرحلے کے دوران 147 مختلف تعمیراتی آثار دریافت کیے ہیں جن میں بڑے صحن اور قدیم کنویں شامل ہیں۔اردو نیوز نے ایس پی اے کے حوالے سے بتایا کہ المقر بندرگاہ سے 26 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع مقام سے اہم آثار قدیمہ دریافت ہوئے جن میں …

ریاض۔15فروری (اے پی پی):سعودی عرب میں ہیریٹج کمیشن نے مشرقی ریجن الاحساء گورنریٹ میں رأس قریہ پورٹ پر اپنے دوسرے آثار قدیمہ کے مرحلے کے دوران 147 مختلف تعمیراتی آثار دریافت کیے ہیں جن میں بڑے صحن اور قدیم کنویں شامل ہیں۔اردو نیوز نے ایس پی اے کے حوالے سے بتایا کہ المقر بندرگاہ سے 26 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع مقام سے اہم آثار قدیمہ دریافت ہوئے جن میں 148 ہجری کے عباسی دور کا درہم، پیتل کے زیورات اور چکنی مٹی کے برتن شامل ہیں۔

تجزیوں سے معلوم ہوا کہ یہ مقام قبل از اسلام سے لے کر ابتدائی اسلامی دور اور چوتھی صدی ہجری کے آخر تک استعمال ہوتا رہا ہے۔یہ دریافت ملک کی ثقافتی حکمت عملی کے مطابق ہے جس کا مقصد سعودی عرب کے ورثے کو دستاویزی شکل دینا اور عالمی سطح پر اس کی علمی اور تاریخی موجودگی کو مضبوط کرنا ہے۔