سعودی عرب، تین روزہ 24 ویں سائنسی فورم برائے حج وعمرہ ریسرچ و نمائش اختتام پذیر

124
ام القری یونیورسٹی کے زیر انتظام تین روزہ 24 ویں سائنسی فورم برائے حج وعمرہ ریسرچ و نمائش کا اختتام پذیر

ریاض۔14دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی ام القری یونیورسٹی کے زیر انتظام تین روزہ 24 ویں سائنسی فورم برائے حج وعمرہ ریسرچ و نمائش اختتام پذیر ہو گئی ۔ ایس پی اےکے مطابق شرکانے کراوڈ کنٹرولنگ اور نقل وحمل کے حوالےسے اپنے تجربات اور تحقیق سے آگاہ کیا۔

تین روزہ سائنسی فورم برائے حج وعمرہ ریسرچ نمائش و فورم کا عنوان ’’ نقل وحمل اوراژدہام کے مثالی انتظامات‘‘ رکھا گیا تھا۔نمائش کا مقصد حج و عمرہ سیزن میں رش والےمقامات پر لوگوں کو منظم کرنے کےلیے جامع تجاویز اور ریسرچ کو جمع کرنا تھا تاکہ عازمین حج وعمرہ زائرین آرام سے نقل و حرکت کرسکیں۔

فورم کے شرکانے حجاج و معتمرین کی نقل و حرکت کو منظم رکھنے کےلیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال اور جامع منصوبوں پر روشنی ڈالی ۔حج وعمرہ سائنسی فورم میں 50 سے زائد سرکاری اور نجی اداروں نے شرکت کی

، جس میں انہوں نے حرمین شریفین میں عمرہ و حج سیزن کے دوران آنے والے عازمین کو منظم رکھنے اور انہیں اژدہام سے بچاتے ہوئے بہترین سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اپنی تیار کردہ ریسرچ اور پروگرامز بارےآگاہ کیا۔