مکہ۔ 7 اگست (اے پی پی) مکہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے گمشدہ حاجیوں کی رہنمائی کے لئے منیٰ ، مزدلفہ اور عرفات میں رہنما مراکز قائم کر دیئے۔ جہاں رہنما نقشے جاری کئے گئے ہیں جو راستہ بھولنے والے حجاج کو اپنے کیمپوں تک پہنچنے میں مدد دیں گے ۔ واضح رہے کہ حج مقامات کے نئے نقشوں میں خیموں کا محل وقوع متعین کیا گیا ہے جبکہ منیٰ ، مزدلفہ اور عرفات کے اہم مقامات کو بھی نمایاں اجاگر کیا گیا ہے۔