ریاض ۔ 19 جنوری (اے پی پی) سعودی کمپنی آرامکو کے چیئرمین انجینیئر امین الناصر نے واضح کیا ہے کہ مشرقی شہر ظہران میں شاہ سلمان توانائی سٹی کی تعمیر 2019ء میں شروع کی جائے گی۔ سعودی اخبار کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شہر کے مشرقی علاقے میں کنگ سلمان سٹی برائے توانائی کی تعمیر کا کام آئندہ برس شروع کیا جائے گا۔ آرامکو …
سعودی عرب، شاہ سلمان توانائی سٹی کی تعمیر 2019ءمیں شروع ہو جائے گی

مزید خبریں
ریاض ۔ 19 جنوری (اے پی پی) سعودی کمپنی آرامکو کے چیئرمین انجینیئر امین الناصر نے واضح کیا ہے کہ مشرقی شہر ظہران میں شاہ سلمان توانائی سٹی کی تعمیر 2019ء میں شروع کی جائے گی۔ سعودی اخبار کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شہر کے مشرقی علاقے میں کنگ سلمان سٹی برائے توانائی کی تعمیر کا کام آئندہ برس شروع کیا جائے گا۔ آرامکو کے چیئرمین نے بتایا کہ اس حوالے سے کافی پیشرفت ہو چکی ہے اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبے سال رواں کے اختتام تک مکمل ہو جائیں گے۔ سٹی کی تعمیرات کا آغاز آئندہ سال کے شروع میں ہوگا۔








