سعودی عرب، محکمہ پاسپورٹ میں خواتین کی تقرری

ریاض ۔ 19 جنوری (اے پی پی) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے خواتین کی تقرری کے لئے اسامیوں کا اعلان کر دیا۔ سعودی اخبار کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے ثانوی تعلیم یافتہ خواتین کو ہوائی اڈوں اور بری سرحدی چوکیوں پر قائم محکمہ کے کاﺅنٹر پر تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ پاسپورٹ نے شرط لگائی ہے کہ امیدوار خواتین آبا واجداد کی طرف سے سعودی ہوں، عمر 25 برس …

ریاض ۔ 19 جنوری (اے پی پی) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے خواتین کی تقرری کے لئے اسامیوں کا اعلان کر دیا۔ سعودی اخبار کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے ثانوی تعلیم یافتہ خواتین کو ہوائی اڈوں اور بری سرحدی چوکیوں پر قائم محکمہ کے کاﺅنٹر پر تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ پاسپورٹ نے شرط لگائی ہے کہ امیدوار خواتین آبا واجداد کی طرف سے سعودی ہوں، عمر 25 برس سے کم اور 35 برس سے زیادہ نہ ہو، کسی سرکاری ادارے کی مستقل ملازم نہ ہوں، کسی عسکری ادارے میں اس سے پہلے کام نہ کیا ہو۔ محکمہ پاسپورٹ نے دیگر شرائط میں کہا کہ ایسی خواتین غیرملکی سے شادی شدہ نہ ہوں، کسی بھی صوبے یا کمشنری یا بری سرحدی چوکی پر ڈیوٹی دینے کے لئے تیار ہو اور کسی بھی عنوان سے ٹرانسفر کی درخواست نہ دینے کا اقرار نامہ بھی جمع کرانا ہوگا۔