سعودی عرب، مکہ میں حرا ونٹر ایونٹس میں 84 ہزار سے زیادہ افراد کی شرکت

98
Hara Cultural Center in Makkah
Hara Cultural Center in Makkah

ریاض ۔20جنوری (اے پی پی):مکہ مکرمہ میں حرا ثقافتی مرکز کے زیر اہتمام اختتام پذیر ہونے والے حرا ونٹر ایونٹس نے 84 ہزار وزیٹرز کو اپنی جانب متوجہ کیا،نمایاں خصوصیات میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کے نزول اور روایت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ ایس پی اے کے مطابق نمائش میں ایک پویلین جس میں غار حرا اور ام المومنین حضرت خدیجہ بن خویلد کے حوالے سے تفصیلات کے ساتھ پہلی وحی کی عکاسی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ نایاب تاریخی نوادرات شامل تھے، جن میں عثمان بن عفان کے قرآن کے نسخے کی تصویری کاپی اور قرآنی آیات کے قدیم کتبے وزیٹرز کو انوکھا تجربہ فراہم کر رہے تھے۔مرکز میں ایک خاص پویلین ’وحی نمائش‘ کا بھی ہے، جہاں وزیٹرز کو آڈیو اور ویڈیو کے ذریعے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ، پہلی وحی کے نازل ہونے اور حضرت خدیجہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔

قرآن پاک میوزیم بھی ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے منفرد انداز میں قرآن پاک کی عظمت اجاگر کی گئی ہے۔ نمائش میں مستند عرب ورثے سے متاثر شاعری بھی پیش کی گئی ، جس میں عربوں کے دیوان اور واقعات و احساسات کو دستاویزی شکل دے کر شاعری کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔