ابوجا۔20جنوری (اے پی پی):نائیجیریا کے شمال وسطی علاقے میں دو شہروں کو ملانے والی شاہراہ پر ایک پیٹرول ٹینکر میں حادثے کے بعد لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 70 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے نائیجیریا کی ایمرجنسی ریسپانس ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے یہ حادثہ گزشتہ روز ریاست کے علاقے سلیجا کے قریب بڑی سڑک پر ہوا۔ نیشنل ایمرجنسی …
نائیجیریا میں پٹرول ٹینکر حادثے میں آتشزدگی، 70 افراد ہلاک

مزید خبریں
ابوجا۔20جنوری (اے پی پی):نائیجیریا کے شمال وسطی علاقے میں دو شہروں کو ملانے والی شاہراہ پر ایک پیٹرول ٹینکر میں حادثے کے بعد لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 70 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے نائیجیریا کی ایمرجنسی ریسپانس ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے یہ حادثہ گزشتہ روز ریاست کے علاقے سلیجا کے قریب بڑی سڑک پر ہوا۔
نیشنل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کے ترجمان حسینی عیسیٰ نےمیڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ حادثہ ٹینکر سے پٹرول منتقل کرنے کے لیے جنریٹر کے استعمال باعث پیش آیا جو دھماکے پھٹ گیا اور ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔آتشزدگی کے نتیجے میں جھلسنے سے 70 افراد ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ نائیجیریا میں سامان کی ترسیل کے لیے مؤثر ریل نظام نہ ہونے کی وجہ سے شہروں کو ملانے والی بڑی شاہراہوں پر اکثر ایسے خطرناک حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔








