ریسکیو 1122 ہری پور کی ٹیم نے گبز انڈسٹری کے زیر تعمیر نئے پلانٹ ایف سی آئی فیکٹری میں ورکرز اور انتظامیہ کے لیے ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا،
ہری پور،ریسکیو 1122 کا فیکٹری میں تربیتی سیشن،ورکرز و انتظامیہ کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت

مزید خبریں
ہری پور۔ 27 اگست (اے پی پی):ریسکیو 1122 ہری پور کی ٹیم نے گبز انڈسٹری کے زیر تعمیر نئے پلانٹ ایف سی آئی فیکٹری میں ورکرز اور انتظامیہ کے لیے ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا،
تربیتی پروگرام میں شرکاء کو ریسکیو 1122 کی خدمات،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور ابتدائی طبی امداد کے عملی طریقوں سے آگاہ کیا گیا،ریسکیو حکام کے مطابق تربیت کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کارکنوں کو بروقت اور موثر اقدامات کے قابل بنانا،اپنی اور دوسروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا،فیکٹری انتظامیہ نے ریسکیو 1122 کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے تربیتی سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔








