قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ،معروف کرکٹر محمد یوسف کی سالگرہ جمعرات کومنائی گئی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کرکٹر محمد یوسف کی سالگرہ 27اگست بروز جمعرات کومنائی گئی۔

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کرکٹر محمد یوسف کی سالگرہ 27اگست بروز جمعرات کومنائی گئی۔

محمد یوسف 27اگست 1974کو لاہور میں پیدا ہوئے ان کا نام یوسف یوحنا تھا لیکن پھر دین اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر وہ2005 میں حلقہ بگوش اسلام ہو گئے اور انہوں نے اپنا نام محمد یوسف منتخب کیا۔ انہوں نے 1998 میں یوسف یوحنا کے نام سے انٹر نیشنل کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا قبول اسلام کے بعد ان کی کارکردگی اور شہرت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ محمد یوسف نے 88ٹیسٹ میچوں میں7431رنز سکور کئے جن میں24سنچریاں اور32نصف سنچریاں شامل ہیں۔انہوں نے 282ون ڈے میچوں میں بھی 9624رنز سکور کئے جن میں 15سنچریاں اور 64نصف سنچریاںشامل ہیں۔محمد یوسف نے 29مارچ2010کو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر کرکٹ کے حلقوں اور مداحوں کی جانب سے محمد یوسف کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مزید خبریں