بورےوالا (اے پی پی) ملک بھر کی طرح بورےوالا میں بھی 12 ربیع الاول، عید میلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، مرکزی جلوس میں ہزاروں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی۔
بورےوالا ، 12 ربیع الاول، عید میلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا،

مزید خبریں
بورےوالا ۔ 27 اگست (اے پی پی):بورےوالا (اے پی پی) ملک بھر کی طرح بورےوالا میں بھی 12 ربیع الاول، عید میلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، مرکزی جلوس میں ہزاروں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی۔
مرکزی جلوس جامع مسجد اکبر غلہ منڈی سے عالم دین مولانا سید محمد محمود الحق شاہ کی قیادت میں برآمد ہوا اور شہر کے مختلف روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس غلہ منڈی پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا جواد حسین ملک، ڈی ایس پی رانا محمد عمران ٹیپو، سابق ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر، چیف آفیسر بلدیہ امتیاز احمد جوئیہ، میونسپل انجینئر حافظ وسیم احمد، میونسپل آفیسر ریگولیشن ملک غلام جیلانی، سپرنٹنڈنٹ ماجد یوسف بھٹی، جنرل سیکرٹری بار علی جاوید گجر، مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران، صحافیوں اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔جلوس کے دوران درود و سلام اور ذکرِ مصطفیٰ ﷺ سے فضا معطر رہی جبکہ علماء کرام نے سیرت النبی ﷺ اور تعلیماتِ نبوی ﷺ پر روشنی ڈالی۔
شہر بھر میں مساجد، بازاروں، مارکیٹوں، گھروں، دکانوں اور شاہراہوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا جبکہ مختلف مقامات پر لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔شہر اور گردونواح سے شہری ٹریکٹر ٹرالیوں، موٹر سائیکل رکشوں اور مختلف ٹولیوں کی صورت میں جلوس میں شریک ہوتے رہے۔ پولیس کی جانب سے مرکزی جلوس کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔اس موقع پر پریس کلب بورےوالا کی جانب سے کالج روڈ پر مرکزی جلوس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پریس کلب کے عہدیداران و اراکین نے جلوس کے شرکاء کا خیرمقدم کیا جبکہ سید محمد اظہار الحق شاہ کی جانب سے ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔








