13.3 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 28, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب ، آرامکو نے ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ نکالنے کا...

سعودی عرب ، آرامکو نے ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ نکالنے کا پہلا تجرباتی یونٹ شروع کردیا

- Advertisement -

ریاض ۔21مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی کمپنی آرامکو نے مملکت میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کو براہ راست ہوا سے نکالنے کے لیے پہلا پائلٹ یونٹ شروع کردیا۔العربیہ کے مطابق اس یونٹ میں فضا سے سالانہ 12 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ نکالنے کی صلاحیت ہے۔

آرامکو نے جاری بیان میں کہا کہ یہ تجرباتی سٹیشن، جو سیمنز انرجی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے، براہ راست ہوا سے کارکن ڈائی آکسائیڈ نکالنے کے ٹیسٹنگ یونٹ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے کمپنی کا اہم قدم ہے۔سعودی آرامکو اس سہولت کو مملکت کی متنوع آب و ہوا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کیپچر مواد کی اگلی نسل کے لیے ٹیسٹنگ پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

- Advertisement -

اس دوران لاگت میں کمی کے حصول کے لیے بھی کوشش کی جائے گی جس سے خطے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ نکالنے کی ٹیکنالوجیز کے استعمال کو تیز کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

سعودی آرامکو اور سیمنز انرجی اس ٹیکنالوجی کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں بڑے پیمانے پر CO2 کی بحالی کی سہولیات کی بنیاد رکھ سکتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574929

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں