سعودی عرب ، ریاض سیزن کے نئے 2025 ایڈیشن کی لانچنگ کی تاریخ مقرر

ریاض ۔6اکتوبر (اے پی پی):جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی الشیخ نے جمعہ 10 اکتوبر کو ریاض سیزن کے نئے 2025 ایڈیشن کی لانچنگ کی تاریخ مقرر کی ہے۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ یہ پچھلے سیزن سے مختلف ہوگا۔ جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے وضاحت کی کہ تفریحی سیزن کے نئے ایڈیشن میں تقریباً 11 تفریحی زونز، 15 بین الاقوامی چیمپئن …

ریاض ۔6اکتوبر (اے پی پی):جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی الشیخ نے جمعہ 10 اکتوبر کو ریاض سیزن کے نئے 2025 ایڈیشن کی لانچنگ کی تاریخ مقرر کی ہے۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ یہ پچھلے سیزن سے مختلف ہوگا۔ جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے وضاحت کی کہ تفریحی سیزن کے نئے ایڈیشن میں تقریباً 11 تفریحی زونز، 15 بین الاقوامی چیمپئن شپ اور 34 نمائشیں اور تہوار شامل ہوں گے۔ یہ ایڈیشن دنیا بھر سے تفریحی شائقین اور مہمانوں کا منتظر ہے۔

سیزن کے شائقین کو تفریحی سرپرائزز کے درمیان ایک "نئے علاقے” سے روشناس کرایا جائے گا۔ ترکی الشیخ نے ہٹین محلے میں بلیوارڈ کے قریب ’’ بہترین زمین ‘‘ کے قیام کا اعلان کیا۔ ’’ بیسٹ لینڈ ‘‘ میں 40 سے زیادہ دکانیں اور ریستورینٹ، 15 سے زیادہ موشن رائڈز اور 12 سے زیادہ تفریحی تجربات شامل ہوں گے۔سیزن کے پہلے علاقے بلیوارڈ سٹی کی بات کریں تو یہ چھ نئے تجربات اور 80 سے زائد ریستورانوں کے علاوہ تقریباً 14 خلیجی، عرب اور بین الاقوامی کنسرٹس کی میزبانی کرنے والا ہے۔

اسی تناظر میں ترکی الشیخ نے وضاحت کی کہ نئے سیزن میں تین نئے ممالک انڈونیشیا، کویت، اور جنوبی کوریا بھی شامل ہوں گے۔ اس میں تقریباً 14 سعودی، شامی اور بین الاقوامی ڈرامے بھی شامل کیے جائیں گے۔ دریں اثنا ٹینس کے شائقین کے لیے سکس کنگز سلیم ٹورنامنٹ رکھا گیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں دنیا کے چھ بہترین کھلاڑیوں کو اکٹھا کیا جائے گا۔

 

مزید خبریں