ریاض ۔27ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ’’ ریاض غیر منافع بخش فائونڈیشن ‘‘ کے قیام اور اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کا حکم دے دیا،اس کا مقصد فلاحی کاموں کے دائرے کو وسیع کرنا ہے۔ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی سے جاری فرمان میں کہا گیا ہے کہ یہ فائونڈیشن ریاض رائل کمیشن کی زیر نگرانی کام کرے گی اور اس کے سربراہ شہزادہ محمد بن سلمان ہوں گے
۔بورڈ آف ڈائریکٹرز میں وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی، وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ ، ریاض ریجن کے میئرشہزادہ فیصل بن عبدالعزیز ، وزیرخزانہ محمد الجدعان ، وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی انجیئنراحمد بن سلیمان الراجحی ، وزیر سیاحت احمد بن عقیل الخطیب ، وزیر صحت فہد بن عبدالرحمان الجلاجل ، وزیر تعلیم یوسف بن عبداللہ النیان اور کابینہ کے مشیر فہد بن عبدالمحسن الرشید ہوں گے۔ فاؤنڈیشن کا مقصد فلاحی کاموں کے دائرے کو وسیع کرنا ہے۔