ریاض ۔20مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت حج نے عمرہ زائرین اور عازمین حج کی رہنمائی کے لیے ’آگاہی پورٹل‘ لانچ کیا ہے جس کے ذریعے اہم موضوعات پر 180 سے زیادہ مفید معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔ایس پی اےکے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات اور مسجد الحرام کے بارے میں مختلف زبانوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے وڈیو اور آڈیو کے ذریعے معلومات پہنچانے کا اہتمام کیا ہے۔
آگاہی پورٹل پر 580 منٹ کی ایجوکیشنل وڈیوز، 16 معلوماتی شاٹس، 365 آگاہی پروگرام، 220 تعلیمی چارٹس اور 12 تعلیمی پروگرامز 8 زبانوں میں پیش کیے جائیں گے جن میں انگلش، فرانسی، فارسی ، انڈونیشی، ہوساوی شامل ہیں۔
پورٹل کا مقصد ارض حرمین آنے والے زائرین کو حرمین کے علاوہ مشاعر مقدسہ ( منی، عرفات اور مزدلفہ) کے بارے میں اہم معلومات کی فراہمی اور یہاں مہیا کی جانے والی خدمات سے درست طورپر متعارف کرانا ہے تاکہ وہ اپنے سفر عمرہ یا حج کو بہتر طریقے سے مکمل کرسکیں۔
پورٹل پر جہاں مقامات مقدسہ کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی وہاں زائرین کو مملکت میں قیام کے دوران محتلف نوعیت کی سروسز کے بارے میں بھی معلومات دی جائیں گی جن میں صحت خدمات ، مالیاتی امور، قانونی معلومات وغیرہ شامل ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574467