ریاض۔3جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے ہینڈی کرافٹ ہیکاتھون 2025 کے آغاز کا اعلان کردیاہے ۔العربیہ اردو کے مطابق یہ تقریب مختلف شعبوں سے تخلیق کاروں اور اختراع کاروں کو اکٹھا کرے گی تاکہ دستکاری سے متعلق متعدد شعبوں میں مخصوص اختراعی حل تلاش کیے جا سکیں۔ ہیکاتھون میں دستکاری سے متعلق مارکیٹنگ سے لے کر ڈیزائن اور پیداوار تک کے تمام مراحل پیش کئے جائیں گے۔ …
سعودی عرب ، وزارت ثقافت نےہینڈی کرافٹ ہیکاتھون 2025کے آغاز کا اعلان کر دیا

مزید خبریں
ریاض۔3جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے ہینڈی کرافٹ ہیکاتھون 2025 کے آغاز کا اعلان کردیاہے ۔العربیہ اردو کے مطابق یہ تقریب مختلف شعبوں سے تخلیق کاروں اور اختراع کاروں کو اکٹھا کرے گی تاکہ دستکاری سے متعلق متعدد شعبوں میں مخصوص اختراعی حل تلاش کیے جا سکیں۔ ہیکاتھون میں دستکاری سے متعلق مارکیٹنگ سے لے کر ڈیزائن اور پیداوار تک کے تمام مراحل پیش کئے جائیں گے۔
وزارت نے تمام دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ہیکاتھون کے لیے اندراج کرنا اور لنک کے ذریعے اپنے خیالات پیش کرنا ممکن بنایا ہے۔ ہینڈی کرافٹ ہیکاتھون 31 جنوری 2025 تک جاری رہے گا جس میں آئیڈیاز کو چھانٹنے اور اہل افراد کے انتخاب کا مرحلہ فروری کے آغاز میں شروع ہوگا، پھر ہیکاتھون کا تربیتی کیمپ 14 سے 15 فروری کے دوران منعقد ہوگا۔ ہیکاتھون میں کاریگروں، ڈیزائنرز، ڈویلپرز اور پروگرامرز حصہ لیں گے۔ ہر ٹیم کے ارکان کی تعداد تین افراد سے کم اور پانچ سے زیادہ نہیں ہو گی۔
حصہ لینے والے کی عمر 18 سال سے کم نہ ہونا بھی شرط رکھی گئی ہے۔ہیکاتھون میں دو اہم ٹریکس کا احاطہ کیا گیا ہے۔ پہلا ٹریک ’’پائیداری اور مارکیٹنگ‘‘ ہے جو دستکاری کے شعبے کی پائیداری کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے تاکہ دستکاری کی مصنوعات کے پھیلاؤ کو بڑھانے والی جدید مارکیٹنگ کی حکمت عملیوں کو تیار کیا جا سکے۔ دوسراٹریک ’’ڈیزائن اور پروڈکشن‘‘ سے متعلق جدید حل تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔
یہ ٹریک حتمی مصنوعات کے ڈیزائن اور نفاذ کے درمیان انضمام کو بڑھاتا ہے۔اس کا مقصد یہ بھی ہے کہ ابتدائی ڈیزائن اور حتمی مصنوعات کے درمیان ہم آہنگی حل تلاش کرکے ڈیزائن اور پیداوار کے درمیان فرق کو ختم کیا جا سکے۔ ٹولز اور میکانزم جو ڈیزائنرز اور کاریگروں کے درمیان رابطے کی سہولت فراہم کرتے ہیں اور منصوبہ بندی اور پیداوار کے مراحل کے درمیان انضمام کو بڑھاتے ہیں پر بھی کام کیا جائے گا۔
ہیکاتھون کے انعقاد سے ثقافت کی وزارت کا مقصد دستکاری میں پائیداری کو بڑھانا، نئی منڈیوں کو کھولنے کے لیے جدید مارکیٹنگ کے حل تیار کرنا اور دستکاری کے 2025 کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر ڈیزائن ویژن اور عملی نفاذ کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے۔







