ریاض۔19دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت بلدیات و ہائوسنگ نے گاڑیوں کی ورکشاپس کے لیے نئے ضوابط کا اعلان کیا ہے، کارآمد کمرشل رجسٹریشن اور ’بلدی‘ پورٹل سے لائسنس حاصل کرنا ہو گا۔اخبار 24 کے مطابق وزارت بلدیات کی جانب سے گاڑیوں کی ورکشاپس جن میں الیکٹرک، الیکٹرانک، میکینیکل اور ڈینٹنگ و پینٹنگ کے علاوہ ٹائر پنچر وغیرہ شامل ہیں ،کو ورکشاپ کا لائسنس حاصل کرنے کےلیے متعلقہ ادارے …
سعودی عرب ، گاڑیوں کی ورکشاپس کے لیے نئے ضوابط کا اعلان

مزید خبریں
ریاض۔19دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت بلدیات و ہائوسنگ نے گاڑیوں کی ورکشاپس کے لیے نئے ضوابط کا اعلان کیا ہے، کارآمد کمرشل رجسٹریشن اور ’بلدی‘ پورٹل سے لائسنس حاصل کرنا ہو گا۔اخبار 24 کے مطابق وزارت بلدیات کی جانب سے گاڑیوں کی ورکشاپس جن میں الیکٹرک، الیکٹرانک، میکینیکل اور ڈینٹنگ و پینٹنگ کے علاوہ ٹائر پنچر وغیرہ شامل ہیں ،کو ورکشاپ کا لائسنس حاصل کرنے کےلیے متعلقہ ادارے سے این او سی حاصل کرنا ضرروری ہوگا۔
ورکشاپس کے لیے مقرر کردہ ضوابط کے مطابق مخصوص مقامات پر ہی ورکشاپس قائم کی جائیں گی جو صنعتی زون اور کمرشل سٹریٹس پر ہوں، تعمیراتی کوڈ کی پابندی ، گاڑیوں کے لیے مخصوص پارکنگ ، سیفٹی ضوابط پور ، ورکشاپس میں کیمرے اور روشنی کا مکمل بندوبست ہو۔
اس کے علاوہ گاڑیوں کی ورکشاپس سے ملحق فٹ پاتھ اور راہداریوں کا استعمال نہ کیا جائے، علاقے کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے،استعمال شدہ موبل آئل کو محفوظ طریقے سے تلف کیا جائے، تیل زمین پر نہ پھیلے اور ادائیگی کے لیے الیکٹرانک وسائل کا استعمال کیا جائے۔








