ریاض۔9مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مایئکل کوریلا کی ملاقات کے دوران دفاعی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت دفاع سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں سعودی عرب اور امریکا کے فوجی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا اور مشتترکہ مفاد کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جو خطے میں سلامتی اور استحکام کو بڑھانے میں معاون ہیں۔
یہ ملاقات دونوں ملکوں کے سٹریٹجک تعلقات کے فریم ورک کے تحت ہوری ہے، جس کامقصد فوجی شعبوں میں مشترکہ دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے۔