ریاض۔9مارچ (اے پی پی):سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نےایک ہفتے میں 20 ہزار 749 غیر قانونی تارکین گرفتار کئےہیں۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ یہ گرفتاریاں 27 فروری سے 5 مارچ 2025 کے درمیان ہوئی ہیں جن میں سے 13871 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی،3517 …
سعودی عرب میں ایک ہفتے میں 20 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار

مزید خبریں
ریاض۔9مارچ (اے پی پی):سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نےایک ہفتے میں 20 ہزار 749 غیر قانونی تارکین گرفتار کئےہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ یہ گرفتاریاں 27 فروری سے 5 مارچ 2025 کے درمیان ہوئی ہیں جن میں سے 13871 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی،3517 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 3361 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔مذکورہ عرصے کے دوران 1051 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جن میں سے 43 فیصد یمنی، 54 فیصد ایتھوپی جبکہ 3 فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 12 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔ دوسری جانب وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے جس پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔







