28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب اور مصرکی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر

سعودی عرب اور مصرکی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر

- Advertisement -

قاہرہ ۔25نومبر (اے پی پی):مصر میں ہونے والی سعودی، مصری مشترکہ عسکری مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں جن میں سعودی مسلح افواج کے مختلف دستوں نے حصہ لیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق ’السہم الثاقب‘ کے نام سے ہونے والی مشقوں میں دونوں ملکوں کے جوانوں کو متعدد ہنر کی مشق کرائی گئی ہے۔مشترکہ مشقوں میں تجربات کے تبادلے کے علاوہ دوسرے ملک کی أفواج کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مشترکہ ہدف کو نشانہ بنانے اور مسلح فورس سے مقابلے کرنے کی بھی مشقیں کرائی گئیں۔مشترکہ مشقوں میں سعودی بری، بحری اور فضائی فورس نے حصہ لیا جبکہ مشترکہ معلومات کے تبادلے کے علاوہ مشترکہ مفادات کے تحفظ کی بھی مشق کرائی گئی ہے۔مشق کے دوران ڈرون کے حملوں کا مقابلہ کرنے، فضائی حملے اور شہریوں کو بچانے کی بھی مشقیں شامل تھیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=528692

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں