سعودی عرب اپنی دانشمندانہ قیادت کی امنگوں کے مطابق عازمین حج کو خدمات کی فراہمی کے نظام میں بہتری کے اقدامات رکھے ہوئے ہے ، سعودی وزیر حج و عمرہ

جدہ۔11نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ اور ضیوف الرحمن کی خدمت پروگرام کمیٹی کے چیئرمین توفیق بن فوزان الربیعہ نے کہا کہ حج کانفرنس اور نمائش آئندہ حج سیزن کی ابتدائی تیاریوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔انہوں نے کہا کہ مملکت سعودی عرب اپنی دانشمندانہ قیادت کی امنگوں کے مطابق عازمین حج کو خدمات کی فراہمی کے نظام میں بہتری رکھے ہوئے ہے ۔انہوں نے …

جدہ۔11نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ اور ضیوف الرحمن کی خدمت پروگرام کمیٹی کے چیئرمین توفیق بن فوزان الربیعہ نے کہا کہ حج کانفرنس اور نمائش آئندہ حج سیزن کی ابتدائی تیاریوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔انہوں نے کہا کہ مملکت سعودی عرب اپنی دانشمندانہ قیادت کی امنگوں کے مطابق عازمین حج کو خدمات کی فراہمی کے نظام میں بہتری رکھے ہوئے ہے ۔انہوں نے یہ بات خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی فراخد لانہ سرپرستی اور ولی عہدو وزیر اعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی حمایت سے سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کے سپرڈوم میں جاری حج کانفرنس سے خطاب میں کہی ۔

سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق بن فوزان الربیعہ نے کہا کہ کانفرنس کے اس سال کے ایڈیشن میں دنیا بھر سے بڑی تعداد میں ماہرین شریک ہیں جبکہ عام شرکا کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے جن میں اعلیٰ سطح کے وفود بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس اور نمائش میں شریک ممالک آئندہ حج سیزن کی تیاری کے لیے شراکت داری قائم کرنے اور معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لیے اس پلیٹ فارم کا استعمال کر رہے ہیں، جو حج کی خدمات کے انضمام اور متعلقہ حکام کے درمیان مسلسل ہم آہنگی کی عکاسی ہے۔

سعودی وزیر نے مزید کہا کہ کانفرنس اور نمائش کا انعقاد ایک ہموار اور اچھی طرح سے منظم حج کے تجربے کو یقینی بنانے کے لیے مملکت کے عزم کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 91 فیصد عازمین نے حج کے انتطامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ہے آ نے والے سالوں میں اس میں اضافہ ہو گا۔ حج کانفرنس اور نمائش 1447ہجری کا پانچواں ایڈیشن 60,000 مربع میٹر پر محیط ہے اور اس میں 225 مقررین نے 80 سے زیادہ پینل مباحثوں اور 60 ورکشاپس میں شرکت کی۔ یہ تقریب حج خدمات کو مزید ترقی دینے اور بہتر بنانے کے لیے صلاحیتوں میں اضافے، اختراعات اور تعاون کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے۔

 

مزید خبریں