سعودی عرب تعلیمی شعبے میں مصنوعی ذہانت و ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا بڑا ملک ، عالمی برادری اس کے تجربے سے فائدہ اٹھائے ،یونیسکو

174

ریاض ۔18ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہےکہ سعودی عرب تعلیم کے شعبے میں مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا بڑا ملک ہے، عالمی برادری اس کے تجربے سے فائدہ اٹھائے

۔ سعودی خبررساں ادارے نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس وکلچر ( یونیسکو) کے شعبہ مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی یونٹ برائے ایجوکیشن کے سربراہ کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب کے تعلیمی نظام میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے جو قابل تعریف ہے، اس ملک نے تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے درست راستہ اختیار کیا ہے ،عالمی برادری اس کے تجربے سے فائدہ اٹھائے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں تعلیم کے عمل کی تجدید کو حکومت کی سرپرستی حاصل ہے،جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے تعلیم کے شعبے کو جدید وسائل مہیا کیے گئے ہیں۔

انہوں نے سیٹلائٹ کے ذریعے کورسز کرانے والے سکول کا دور کیا اور سکول کے سٹوڈیوز کا معائنہ کیا اور اسباق کی ریکارڈنگ کے طریقہ کارکو بھی سراہا۔ انہوں نے ای ایجوکیشن اور آن لائن ایجوکیشن کے حوالے سے سعودی وزارت تعلیم کے تجربے پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔