وزیراعظم محمد شہباز شریف ملکہ برطانیہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے لندن پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف ملکہ برطانیہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے لندن پہنچ گئے

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف ملکہ برطانیہ ایلزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے ہفتہ کو لندن پہنچ گئے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ برطانوی حکومت کی دعوت پر وزیراعظم اپنے دورہ برطانیہ کے دوران 19 ستمبر کو لندن میں آنجہانی ملکہ ایلزبتھ دوئم کی سرکاری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

برطانیہ میں قیام کے بعد وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 77ویں اجلاس کے اعلیٰ سطحی مباحثے میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہو جائیں گے۔بی بی سی کے مطابق ملکہ کی آخری رسومات 19 ستمبر کو مقامی وقت دن11بجے ادا کی جائیں گی جو لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی تاریخی چرچ میں ادا کی جائیں گی ،

جہاں برطانیہ کے بادشاہوں اور ملکہ کی تاج پوشی بھی کی جاتی ہے۔ ان کی آخری رسومات ماتمی دھن کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گی جس کے بعد ان کے احترام میں دو منٹ کی قومی خاموشی اختیار کی جائے گی۔