اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی عرب تیل کی خریداری کیلئے پاکستان کو3.6 ارب ڈالر دے گا۔
جمعہ کو جہلم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب نے تیل خریدنے کیلئے پاکستان کو 3.6 ارب ڈالر فراہم کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب حکومت پاکستان کو یہ رقم ماہانہ بنیادوں پر فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دو سال کے دوران سعودی حکومت پاکستان کو ماہانہ 150 ملین ڈالر فراہم کرے گی اور یہ رقم پاکستان صرف تیل کی خریداری کیلئے استعمال کر سکے گا۔