ریاض ،انقرہ،قاہرہ،دوحہ ۔22مارچ (اے پی پی):سعودی عرب نے شام میں فوجی تنصیبات پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی ہے۔سعود ی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب اس صریح جارحیت اور اسرائیل کی جانب سے 1974 کے معاہدے کی خلاف ورزی کو مسترد کرتا ہے۔بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ’ وہ مداخلت کرے، اسرائیل کی جانب سے …
سعودی عرب سمیت اسلامی ممالک کی شام میں فوجی تنصیبات پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت

مزید خبریں
ریاض ،انقرہ،قاہرہ،دوحہ ۔22مارچ (اے پی پی):سعودی عرب نے شام میں فوجی تنصیبات پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی ہے۔سعود ی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب اس صریح جارحیت اور اسرائیل کی جانب سے 1974 کے معاہدے کی خلاف ورزی کو مسترد کرتا ہے۔بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ’ وہ مداخلت کرے، اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی رکوائے۔بیان میں شام کے ساتھ اظہار یکجہتی، اس کی خود مختاری کے تحفظ،علاقائی سالمیت، اتحاد کو برقرار رکھنے، اس کے اور برادر عوام کی سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے تمام اقدامات کی سپورٹ کا اعادہ کیا گیا۔ کویت ،اردن، مصر ،قطر اور ترکیہ نے بھی اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی ہے۔مصری وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ یہ حملہ شام کی خود مختاری،علاقائی سالمیت، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ترکیہ نے بھی حملے کی مذمت کی اور بین الاقوامی برادری پر اسرائیلی حملوں رکوانے پر زور دیا۔








