ریاض ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) سعودی اکنامک سوسائٹی کے رکن ڈاکٹر عصام خلیفہ نے بتایا ہے کہ سعودی والدین سکول یونیفارم اور اسٹیشنری پر سالانہ 7ارب ریال خرچ کر رہے ہیں۔المدینہ اخبار کے مطابق نئے تعلیمی سال کے آغاز پر والدین اسکولوں کے لوازمات کا سوچ کر الجھنے لگے ہیں۔والدین کی پریشانی کا باعث یہ ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات، رمضان المبارک، عید الفطر پھر عید الاضحی …
سعودی عرب سکول یونیفارم اور اسٹیشنری پر سالانہ 7 ارب ریال خرچ

مزید خبریں
ریاض ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) سعودی اکنامک سوسائٹی کے رکن ڈاکٹر عصام خلیفہ نے بتایا ہے کہ سعودی والدین سکول یونیفارم اور اسٹیشنری پر سالانہ 7ارب ریال خرچ کر رہے ہیں۔المدینہ اخبار کے مطابق نئے تعلیمی سال کے آغاز پر والدین اسکولوں کے لوازمات کا سوچ کر الجھنے لگے ہیں۔والدین کی پریشانی کا باعث یہ ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات، رمضان المبارک، عید الفطر پھر عید الاضحی جیسے تہوار ایک کے بعد ایک آجاتے ہیں۔نئے تعلیمی سال کی آمد اسٹیشنری فروخت کرنیوالوں نے فائدہ اٹھاتے ہوئے نرخ بڑھا دئے۔صارفین کا کہنا ہے کہ ایک اسٹیشنری کی دکان اور دوسری دکان کے درمیان نرخوں میں زمین آسمان کا فرق دیکھنے میں آیا۔ کہیں کہیں تو 100فیصد فرق ریکارڈ کیا گیا۔اخباری رپورٹ کے مطابق فی طالبعلم 2ہزار ریال تک کا بجٹ ہے۔ اس میں یونیفارم ، بیگ، جوتے ، اسپورٹس کٹس اور اسٹیشنری شامل ہے۔ کئی سعودی نیا تعلیمی سال شروع ہونے سے ایک ہفتہ پہلے ہی برانڈڈ اسٹیشنری خرید لیتے ہیں ۔








