- Advertisement -
اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر ایک اور طیارہ پیر کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچ گیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیلاب زدگان کے لئے مجموعی طور پر سعودی عرب سے ایسی 9 پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی طرف سے انسانی امداد کا گرمجوشی اور تشکر کے ساتھ خیرمقدم کرتا ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=329465
- Advertisement -