ریاض۔17مارچ (اے پی پی):سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی ایک ہفتے میں 19 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار کر لئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گرفتار کئے گئے افراد میں سے 11250 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی ،5511 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 2985 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ عرصے کے دوران 972 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جن میں سے 47 فیصد یمنی، 50 فیصد ایتھوپی جبکہ تین فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔