سعودی عرب میں ای کامرس رجسٹریشن میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ

ریاض۔8جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں ای کامرس رجسٹریشن میں 17.47 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایس پی اے کے مطابق متعلقہ سعودی وزارت نے کہا کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں 40697 افراد نے تجارتی رجسٹریشن کرائی گئی جبکہ یہ تعداد گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 34645 تھی۔ وزارت کا کہنا ہے …

ریاض۔8جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں ای کامرس رجسٹریشن میں 17.47 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایس پی اے کے مطابق متعلقہ سعودی وزارت نے کہا کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں 40697 افراد نے تجارتی رجسٹریشن کرائی گئی جبکہ یہ تعداد گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 34645 تھی۔

وزارت کا کہنا ہے ای کامرس کے لیے سب سے زیادہ تجارتی رجسٹریشن ریاض ریجن میں کرائی گئی جن کی تعداد 16535 ہے، اس کے بعد مکہ ریجن میں 10325، مشرقی ریجن میں 6525، مدینہ منورہ ریجن میں 1938، القصیم ریجن میں 1326 اور دیگر شہروں سے 4048 افراد نے رجسٹریشن کرائی ۔ ای کامرس کو مضبوط بنانا نیشنل ٹرانسفارمیشن پروگرام کے اہداف میں سے ایک ہے۔ ای کامرس قومی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے سعودی عرب اب اس شعبے میں سرفہرست دس ترقی پذیر ملکوں کی فہرست میں شامل ہے۔

وزارت تجارت ای کامرس کی حوصلہ افزائی، صارفین کے حقوق کے تحفظ کے ذریعے وژن 2030 کے اہداف میں اپنا کردار ادا کرنے کی خواہاں ہے۔ ای کامرس 24 گھنٹے ایک کھلا بازار ہے جو آن لائن خریداروں کے لیے وقت اور محنت کی بچت کرتا ہے۔ ایک شفاف اور مسابقتی ماحول میں مختلف اختیارات کے ساتھ سامان اور خدمات تک رسائی فراہم کرتا ہے جس سے صارفین کا اعتماد حاصل ہوتا ہے۔