سعودی حج سکیورٹی فورس نے حج ضوابط کی خلاف ورزی پر 6 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا
سعودی عرب میں حج ضوابط کی خلاف ورزی پر 6 غیرملکی گرفتار

مزید خبریں
ریاض۔29اپریل (اے پی پی):سعودی حج سکیورٹی فورس نے حج ضوابط کی خلاف ورزی پر 6 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا۔ اردو نیوز کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ ایک غیر ملکی رہائشی نے پانچ افراد کو پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ منتقل کرنے اور وہاں قیام کرنے کی کوشش کی۔ حکام نے انہیں حراست میں لے کر قانونی کارروائی کی اور پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔ اس سے قبل وزارتِ داخلہ نے کہا کہ پرمٹ کے بغیر ممنوعہ مدت میں مکہ مکرمہ داخل ہونے کی کوشش کرنے والے یا وزٹ ویزے پرمملکت میں مقیم کسی بھی غیرملکی کو مکہ لے جانے یا ایسے افراد کو رہائش یا ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کرنا سنگین خلاف ورزی شمار کی جائے گی۔ ایسے افراد جو یکم ذی القعدہ کے بعد وزٹ ویزا ہولڈر کو مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹیشن یا انہیں قیام کی سہولت فراہم کریں گے، انہیں بھی سخت سزائوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔








